7 جولائی 2013 - 19:30
طالبان کا تین افغان فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

افغانستان میں طالبان نے تین فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ابنا: افغانستان میں طالبان نے تین فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان نے آج صوبے ننگر ہار میں خوگیانی کے علاقے سرے کلا میں افغان فوجیوں کی ایک گاڑی کو   دھماکے سے اڑا دیا  جس میں تین فوجی ہلاک ہوگئے۔ البتہ افغانستان کے سرکاری ذرائع نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲